• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں ریت کے طوفان سے معمولات زندگی متاثر

بغداد( نیوز ڈیسک) عراق میں ریت کے طوفان نے معمولات زندگی متاثر کر کے رکھ دیے۔ اس دوران ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اور فضائی آپریشن بھی معطل کردیے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریت کے طوفان سے آسمان سرخ ہو گیا،جس کے بعد خراب موسمکے باعث بغداد، نجف اور سلیمانیہ میں فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوئی۔ گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
یورپ سے سے مزید