• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی کمیونٹی کو متحرک کریں گے، راجہ اشفاق

پیرس (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ اشفاق احمد نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی سزا کیخلاف انٹر نیشنل کمیونٹی کو متحرک کریں گے۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمات میں دی گئی سزا کو ہم مسترد کرتے ہیں۔بی جے پی کی انتہا پسند فاشسٹ حکومت کی ایما پر جو کھیل کھیلا گیا ہے کشمیری اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کی ناکام کوشش کے خلاف پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم اور JKLF کی جانب سے مذمتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں شریک افراد نے یاسین ملک کو دی گئی سزا کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کتنے وانی مارو گے، کتنے مقبول بٹ شہید کرو گے،کشمیر کے ہر گھر سے یاسین ملک نکلیں گے، ظلم، جبر، قتل و غارت کے بل بوتے پر تحریکیں نہیں دب سکتیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیوں سے آزادی کا سورج نکلے گا اور سیاہ دور انجام کوپہنچے گا، شرکاء نے یاسین ملک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یاسین ملک کے حق میں تحریک چلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی انسانی حقوق کی تنظیموں کو کردار ادا کرنے کیلئے محترک کریں گے یورپ کے ایوانوں میں یاسین ملک کی آواز اٹھاہیں گے اور ساتھ یورپ میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کریں گے۔
یورپ سے سے مزید