• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں تعینات سائبر کرائم کے افسران کے اسلام آباد ہیڈکوارٹر تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ہیڈکوارٹر کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرئم رپورٹنگ سیل کے تین افسران کی ’’ناقص اور مشکوک کارکردگی‘‘ پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد تبادلے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر او شہباز خان کے جمعرات کو تحریر کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سائبر کرائم رپورٹنگ سیل کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان ارشد، انسپکٹر وقاص رضوان اور شفقت احسان کے فوری طور پر تبادلے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد ہیڈکوارٹر کردیئے گئے ہیں جبکہ سائبر کرائم زون لاہور میں ہی تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ کو بطور انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سیل لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان ارشد کا کچھ ماہ قبل ’’شکایات‘‘ کی بناء پر فیصل آباد سے لاہور تبادلہ کردیا گیا تھا اور ایک مرتبہ پھر اسلام آباد تبادلہ کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید