• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان کے باعث 90سے زائد فیڈر متاثر، کئی گھنٹوں بعد بجلی بحال

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) گزشتہ شام آنیوالے ظوفان کی وجہ سے جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں حسب معمول بجلی غائب ہو گئی جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہو سکی۔ آ ئیسکو ریجن خصوصاً اسلام آباد راولپنڈی اور اٹک کے گرد ونواح میں گردوغبار کےطوفان کی وجہ سے 90سے زائد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سےآرچرڈ سکیمI۔8/1کرپا لوہی بھیرF10/2جناح روڈ ، کری روڈ، ایف بلاک ،کہوٹہ سٹی، روات فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ جیل پارک، نیو روات ،مورگاہ، کلیام ،سواں،ساغری، کوٹلی ستیاں، دھمیال روڈ فیڈرز بھی متاثرہ فیڈرز میں شامل ہیں جس کے بعدآپریشن ٹیمیں بجلی بحالی کے لیے متحرک ہو گئیں۔ آئیسکو ذرائع نے بتایا کہ صارفین انفرادی شکایات کے اندراج کے لئے ہیلپ لائن نمبر 118پر کال کریں۔
اسلام آباد سے مزید