• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹراے کیوخان نے جوہسپتال شروع کیااسے کامیاب کیا جائے،جنرل(ر)زاہدعلی اکبر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) یوم تکبیر کی مناسبت سے محسن پاکستان ا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقریب ہوئی ۔ جس میں قیصر امین بٹ شوکت ورک اور سہیل بٹ سمیت لاہور بار کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔تقریب میں ایٹمی دھماکوں کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔تقریب سے لیفٹینٹ جنرل (ر) زاہد علی اکبر نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا اور انہوں نے ہی اس کو مکمل کیا۔ڈاکٹر اے کیو خان کا بہت نام ہے ان کے نام سے جو ہسپتال قائم ہے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا جائے ۔