تحریر: عالیہ کاشف عظیمی
ماڈل: کائنات خان
ملبوسات: بین زر کلیکشن بائے ضہیب
(Ben Zar Collection by Zaheeb)
آرایش: Sleek by Annie
کوآرڈی نیشن: وسیم ملک
عکّاسی: ایم۔کاشف
لے آؤٹ: نوید رشید
گلزار کا ایک شعر ہے؎’’آپ کے بعد ہر گھڑی ہم نے… آپ کے ساتھ ہی گزاری ہے‘‘تو واقعی یہ تخیل کی دُنیا بھی بڑی کمال کی ہے کہ جب چاہا، آنکھیں موندیں اور خیالوں، خوابوں کی نگری جا پہنچے۔ تو اس بار ہم نے اپنی بزم جدّت و ندرت سے بَھرپور کچھ ایسے ہی پہناووں سے مرصّع کی ہے کہ سامنے ہوں،نہ ہوں، ہر گھڑی آپ ہی کا تصوّر گھیرے رہے گا۔
ذرا دیکھیے تو کریم رنگ ایمبرائڈرڈ ٹراؤزر اور قمیص کا دِل رُبا سا انداز کیا خُوب لگ رہا ہے۔ پھر سیاہ رنگ پیراہن کے بھی کیا ہی کہنے کہ ٹراؤزر کے باٹم اور قمیص پردھاگے اورستاروں کا خوش گوار تاثر دے رہاہے، توبلیو رنگ ساٹن سِلک شرارے اور چولی کی دِل آویزی کمال ہے کہ سلمے، دبکے کے کام کا لُک ہی الگ ہے۔ اِسی طرح ٹی پنک رنگ پیراہن بھی کچھ کم حسین نہیں کہ سِلک ٹراؤزر کے باٹم اور شیفون جارجٹ کی قمیص پردھاگا ورک بہت ہی بھلالگ رہا ہے ۔
ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز منتخب کرلیں، کچھ زیادہ ہی بَھلی معلوم ہوں گی۔