واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکہ کی ریاست میساچیوسٹس میں ایک خاتون کو تین صدیاں پہلے قائم کیے گئے جادو ٹونے کے مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔خاتون پر چڑیل ہونے کا الزام تھا ، برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق 1693میں ایلزبتھ جانسن پر دیگر پانچ خواتین سمیت جادو ٹونے کے مقدمات درج ہوئے اور ان کو سزائے موت سنائی گئی لیکن ان کو نہ تو معاف کیا گیا اور نہ ہی سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔گزشتہ برس عدالت نے اس کیس پر سماعت کا فیصلہ اس وقت کیا جب آٹھویں جماعت کے طلبہ نے ایلزبتھ جانسن کی بریت کیلئے تحقیق کی اور اسے ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک سینیٹر کے حوالے کیا۔