• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدنی سے زائد اثاثے، آغاز سراج درانی کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےریفرنس کی سماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کردی۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پیش نہیں ہوئے۔آغا سراج درانی کے وکیل نے بتایا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں ادا کر ر ہے ہیں، آغا سراج درانی کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے، عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 11 جون تک ملتوی کردی ۔نیب کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید