• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب کرکٹ کانفرنس کی طرف سے ’ساورن ٹرافی‘ کے مقابلے جاری

لندن ( پ ر ) کلب کرکٹ کانفرنس کی طرف سے ہر سال منعقد کی جانے والی مشہور ترین (Sovereign Trophy) ساورن ٹرافی کے سخت ترین مقابلوں میں لندن پریمیئر لیگ نے تامل کرکٹ لیگ کیخلاف شاندار کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی جس میں اس کا مقابلہ 15جون کو( Bedfordshire Cricket League )سے ہوگا۔ ایل پی ایل کے کپتان ابرار میر نے ابر آلود موسم میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 196 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ احمد علیچ نے شاندار نصف سنچری بنائی اور صابر بحرامی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 53رنز جوڑے۔ عدیل رفیع نے 40 قیمتی رنز بنائے اور ابرار میر کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں اہم ترین 45رنز بنا کر ٹیم کو محفوظ کیا۔ جواب میں تامل کرکٹ لیگ کے پانچ کھلاڑی صرف 28 رنز پر ڈھیر ہوگئے لیکن بعد میں 70رنز اور 46 رنز کی شراکتوں کی وجہ سے میچ میں سنسنی آ گئی مگر ایل پی ایل کی ٹیم نے آٹھ کیچز لئے اور میچ کو 18رنز سے اپنے نام کرلیا۔ LPL کے شفیق اللہ کمال اور محمد یسین نے تین، تین جب کہ صابر بحرامی اور مصطفیٰ کمال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ چیئرمین ملک منگل نے ٹیم کو مبارکباد دی اور کپتان ابرار میر، عدیل رفیع اور احمد علیچ کیلئے کیش ایوارڈز کا اعلان بھی کیا۔ 

یورپ سے سے مزید