کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے ینگ ڈاکٹرز کی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز صحت کے شعبے کی بہتری میں اہم کرداراداکررہے ہیں ،بلوچستان کی پسماندگی کی وجہ سے لوگ ابتدائی طبی سہولیات سے محروم ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسے جگہوں پر جہاں کے لوگوں کا ہسپتالوں تک پہنچ نہ ہوں میڈیکل کیمپ لگایاکرے تاکہ لوگوں کو ابتدائی طبی سہولیات میسر ہوں ،بلوچستان عوامی پارٹی ینگ ڈاکٹرز کی اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیاسینیٹرمنظور احمدکاکڑ نے ہفتے کے روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ جیل میں قید قیدیوں کو بھی صحت کے شعبے کے حوالے سے مختلف مشکلات کاسامنا ہوتاہے ،ینگ ڈاکٹرز نے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ،سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کہاکہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ میں ٹی بی، کالا یرکان، دما، امراض قلب، شوگر کے مریض، اعصابی امراض کے شکار مریضوں ، نشے کے عادی مریض ، کمر درد، ہڈی جوڑ، ناک کان گلا کے امراض میں مبتلا مریضوں ، گائنی کے مریضوں اور شعبہ اطفال کے مریضوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا 600مریضوں کا معائنہ ، تشخیص اور علاج فراہم کرنا انتہائی خوش آئند اقدام ہے ،ینگ ڈاکٹرز صحت کے شعبے کی بہتری میں اہم کرداراداکررہے ہیں ۔