• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ تیز، فائرنگ، جماعت اسلامی کا رہنما جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں شدت آگئی ہے، قذافی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم جاں بحق ہوگئے فائرنگ کے دیگر واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود لانڈھی قذافی ٹاؤن گلشن عسکری میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ مقتول کی شناخت 54سالہ نزیر خان ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن ممتاز مروت کے مطابق نذیر خان کو گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا ،مقتول سابق نائب ناظم تھے اور انکا جماعت اسلامی سے تھا اور علاقائی عہدیدار بھی تھے ۔ انھیں جسم پر 6 گولیاں ماری گئیں ۔ پولیس نے تیس بور کے خول جائے وقوع سے اکھٹے کر کے اپنی تحویل میں لے لیے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کے بھائی کو بھی کچھ عرصہ قبل قتل یا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ بظاہر رنجش معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔مقتول دیگر بہن بھائی بیرون ملک میں مقیم ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ، جماعت اسلامی کے سابق نائب ناظم کے قتل پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ شہر میں بڑھتی ہوئی جرائم کی وارداتیں حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ڈاکس تھانے کی حدود فشری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلال حسین ولد محمد حسین زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید