• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے براہ راست ڈی ایس پیز تعیناتی کو چیلنج کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی ایم کیو ایم نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل نے آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس نے جونئیرز افسران برسوں سے ترقی کے منتظر ہیں۔ 16 مئی 2022 کو براہ راست ڈی ایس پیز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی خلاف قانون ہے۔ براہ راست ڈی ایس پیز کی تعیناتی سے جونیئرز افسران کی حق تلفی کی گئی ہے ۔ لہٰذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ 16مئی 2022کے نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید