• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننکانہ صاحب، سنگدل بھائی نے گھریلو ناچاقی پر2 سگی بہنوں کو قتل کردیا

 ننکانہ صاحب،سیدوالا(نمائندہ جنگ،نامہ نگار)ننکانہ صاحب کے گاؤں ہیبوکی بالامیں سنگدل بھائی نے گھریلو ناچاقی پردوحقیقی بہنوں کو بے دردی سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہو گیا۔ملزم زوارنے29سالہ جمیلہ ،30سالہ فاطمہ کوپہلے نشہ آورمشروب پلاکربیہوش کیا، مقتولین کے والد امانت علی کا کہنا ہے کہ بہن بھائیوں میں دو روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس کی رنجش پرجمعہ کی رات سونے سے پہلے 36سالہ ملزم زوار حسین نے اپنی دو بہنوں 29سالہ شادی شدہ جمیلہ اور 30سالہ غیر شادی شدہ فاطمہ کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور پھر تیز دھار چھری سے قتل کر دیا ۔تھانہ سید والہ نےمقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔
اہم خبریں سے مزید