• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی کاوزیراعظم اور وزیرداخلہ کیخلاف FIR درج کرانے کا اعلان

پشاور ( جنگ نیوز )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران شہید ہونے والے کارکنوں کے قتل کی ایف آئی آر امپورٹڈ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کرا نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آ زادی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر بدترین تشدد کیا گیا ،2 شہید ہوئے ،ہم اس تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے ،ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کریں ۔ہفتہ کے روز کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے بہیمانہ تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے پر ملک بھر کے عوام کے مشکور ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید