• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نامہ نگار)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دیدی، ایٹمی توانائی کمیشن منصوبوں کی تعمیرمیں توسیع، پام آئل درآمد پر ڈیوٹی ختم ، چین سے 2 لاکھ ٹن یوریا درآمدکی منظوری کمیٹی کااجلاس وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہوا،وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم حکومتی سطح پر درآمد کی جائیگی اور 10 لاکھ ٹن گندم بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے خریدی جائیگی،ای سی سی نے صوبوں سے گندم کی ضروریات کا تخمینہ بھی طلب کرلیا ہے،اجلاس میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کےدومنصوبوں کی تعمیرمیں توسیع کی بھی منظوری دی گئی، منصوبوں میں توسیع کا مقصدچین سے 38کروڑ 30 لاکھ ڈالر قرض یقینی بنانا ہے، ای سی سی نے پام آئل کی درآمد پر2فیصد ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی ختم کرنےکی منظوری بھی دیدی ہے، پام آئل کی درآمد پرڈیوٹی ختم کرنےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید