ملتان(سٹاف رپورٹر )سابق وزیر اعظم عمران خان کے اسلام آبا د لانگ مارچ کے سلسلے میں پکڑے جانے والے یونین کونسل 35کے سابق چیئرمین سلیم اللہ خان کو ڈسڑکٹ جیل لیہ سے رہا کردیاگیا ، تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،ملک عثمان ڈوگر نے رہائی کے موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے ہا ر پہنائے ، سلیم اللہ خان نےکہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ۔