• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ،گیس فیلڈکے راستے بند، ملازمین کو یرغمال بنانیوالوں کیخلاف درخواست

پشاور(نامہ نگار)وفاقی وزارت توانائی،پٹرولیم ڈویژن نے خیبرپختونخو احکومت سے ضلع کوہاٹ کے گائوں شادی خیل کے باشندوں کی جانب سے ڈھوک حسین گیس فیلڈ کوہاٹ کی طرف جانےوالے راستوں کو بند کرنے اور گیس کے ملازمین کو یرغمال بنانیوالے مقامی باشندوں کے خلاف کی درخواست دی ہے، وفاقی وزارت برائے توانائی و پٹرلیم کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام ارسال کئے جانےوالے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ ملک میں پٹرولیم کے شعبے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے،تاہم ضلع کوہاٹ کے علاقے شادی خیل کے مقامی لوگوں نے 19مئی کو کمپنی کے ڈھوک حسین آئل فیلڈ کو جانےوالے راستے کو بلاک کرکے کمپنی کے ملازمین کو آئل فیلڈ کے اندر یرغما ل بنایا جس سے مذکورہ فیلڈ سے تیل کی ٹرانسپورٹیشن اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی جس سے ملک میں توانائی کے وسائل کی کمی پید ا ہوسکتی ہے، مراسلےمیں چیف سیکرٹری سے درخواست کی گئی ہےکہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کئے جائیں تاکہ وہ اس سلسلے میں کاروائی کرکے اس مسلے کو حل کرائیں۔
پشاور سے مزید