• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف جسٹس آزادکشمیر کے نواسے آصف مسعود ڈپٹی میئر لوٹن منتخب

لوٹن (اسرار احمد راجہ )لوٹن بارو کونسل نے نئے مئیراور ڈپٹی میئر کا انتخاب مکمل لیا۔ نئی مئیر کونسلر سمیرا سلیم جبکہ ڈپٹی میئر کونسلر چوہدری آصف مسعود منتخب ہوئے ہیں ۔ منتخب ہونے والے کونسلر چوہدری آصف مسعود کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی سے ہے۔آصف مسعود کا اسٹوڈنٹ سیاست سے تعلق کالج کے دور سے رہا۔ آصف مسعود کا گھرانہ کوٹلی کا مشہور سیاسی اورسماجی گھرانہ ہے ۔آصف مسعود کے دادا چوہدری دلاور خان انتہائی جہاندیدہ سیاستدان ضلع کوٹلی سے ممبر ضلع کونسل رہے جن کی شرافت اور سیاسی بصیرت کے حوالے سے آج بھی مثالیں دی جاتی ہیں۔ سیاست کے ساتھ ساتھ یہ خاندان تعلیم کے میدان میں بھی کوٹلی میں ایک مقام رکھتا ہے آصف مسعود کے نانا جسٹس ریٹائرڈ چوہدری رحیم داد خان مرحوم آزاد کشمیر کے پہلے اور بانی چیف جسٹس تھے ۔ برطانیہ آنے کے بعد کونسلر مسعود لیبر پارٹی سے وابستہ ہو گئے۔ وہ لوٹن میں سیاسی سماجی کاروباری مذہبی نہ صرف مسلم بلکہ دیگر کمیونٹی میں بھی یکساں مقبولیت رکھتے ہیں۔ لوٹن میں ہونے والے تمام چھوٹے بڑے اجتماعات و تقریبات میں کونسلر مسعود ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور طویل حلقہ احباب رکھتے ہیں ۔ ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دوست احباب کی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے نمائندہ جنگ ،جیو لوٹن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست میں آنے کا مقصد کمیونٹی کی خدمت ہے اور یہ وصف انھیں خاندانی طور پر ملا ہے۔ ڈپٹی مئیر نے تمام کمیونٹی کا جہاں شکریہ ادا کیا وہاں بحیثیت ڈپٹی میئر اپنی تمام تر توانائیاں اور کاوشیں کمیونٹی کیلئے صرف کرنے کا اعادہ کیا۔
یورپ سے سے مزید