بارسلونا(جواد احمد چیمہ)یورپ بھر میں مقبول سالانہ والی بال ٹورنامنٹ 3 جولائی کو بارسلونا میں ہورہا ہے۔والی بال ایسوسی ایشن بارسلونا کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں اٹلی، فرانس ،اسپین سمیت چار بڑی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، والی بالٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر چوہدری عزیز احمدامرہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ یورپ بھر سے والی بال کے مایہ ناز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گے اور اپنے کھیل سے شائقین والی بال کو محظوظ کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 1500 یورو اور دوسرا انعام 1000 یورو دیا جائے گاجو والی بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران دیں گے۔یورپ کے اس بڑے میلہ میں بارسلونا کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک چوہدری سکندر حیات گوندل کا خصوصی تعاون ہے۔پریس بریفنگ میں ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیف آرگنائزرشاہد لطیف گجر اوروالی بال کے مایہ ناز کھلاڑی شانی گجر بھی شریک تھے۔ان کے علاوہ اشتیاق احمد، عرفان شاکا گجر،چوہدری منشا گجر،اشرف مغل کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔