بارسلونا(نمائندہ جنگ)پہلی ECL ٹیپ بال کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری عزیز احمد امرہ اور چوہدری سبط حسین امرہ تھے ۔ ECL ٹیپ بال کا انعقاد اسپین کے تیسرے بڑے شہر ویلنسیا میں ہوگا۔ اس سیریز کو جیتنے والی ٹیم کیلئے 10000یورو کی انعامی رقم ہے، تقریب میں نظامت کے فرائض غلام صابر نے ادا کئے ۔سیریز میں یورپ کی 3 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسپین، اٹلی اور جرمنی کی ٹیمیں شامل ہوں گی ۔