• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک ضلع ملتان کا اجلاس تنظیمی کام مزید تیز کرنے کی ہدایات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک ضلع ملتان کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوا ، جس کی صدارت علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی امیر ملتان ڈویژن نے کی ، جس میں ڈویژنل ناظم اعلیٰ محمد بلال رضوی ، ڈویژنل نائب ناظم اعلیٰ حافظ محمد فرقان رضوی ،علامہ مفتی محمد مظہر حسین چشتی سمیت ا ضلع ملتان کی تمام کابینہ اور ملتان کے تمام صوبائی حلقہ جات کے تمام امراء و ناظمین نے شرکت کی اور اجلاس میں ضلع بھر کی تمام یونین کونسل کی تنظیم سازی کی رپورٹ لی گئی اورتنظیمی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ خصوصی طور پر ضلع ملتان کے صوبائی حلقہ پی پی 217 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ڈویژنل امیر محمد مجاہد اسماعیل رضوی نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکز جس امیدوار کو بھی ٹکٹ جاری کرتا ہے ہم نے بڑھ چڑھ کر اسکا ساتھ دینا ہے جس پر تمام ضلعی اور صوبائی حلقہ جات کے ذمہ داران نے ضمنی الیکشن میں بھرپور محنت کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر ضلعی سرپرست اعلیٰ بابامحمد افضل نقشبندی ،ضلعی نائب امیر قاری محمد یونس قادری، ناظم برائے انتخابی امور رانا محمد صدیق اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید