• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس ترقی یافتہ دور میں ماہرین جدت سے بھر پور ایجادات تیار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں امریکا میں نے دنیا کا تیز ترین کمپیوٹر متعارف کرایا ہے۔ ابھی اس کو امریکی محکمہ توانائی کی اوک رِج نیشنل لیبارٹری میں نصب کیا گیا۔یہ فرنٹیئر سسٹم 500 تیز ترین کمپیوٹروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

یہ سپر کمپیوٹر صرف دنیا کا تیز رفتار کمپیوٹر ہی نہیں ہے بلکہ یہ اتنا طاقتور ہے کہ اس کا مقابلہ سات سپر کمپیوٹر مل کر بھی نہیں کر سکتے۔ ٹاپ 500 کی فہرست میں اول نمبر حاصل کرنے کے بعد فرنٹیئر گرین 500 میں بھی سرِفہرست ہے۔ 

سپرکمپیوٹنگ سسٹم کی یہ درجہ بندی ان کے مؤثر ہونے پر مبنی ہوتی ہے۔مشین کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے اس میں ایک ایسا کولنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جس میں ایک منٹ میں 6000 گیلن پانی کو پمپ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

فرنٹیئر کمپیوٹر صرف سب سے زیادہ طاقتور ترین کمپیوٹر ہی نہیں بلکہ یہ پہلا کمپیوٹر ہے جو’ ’exaflop‘‘کی حدکو عبور کرتے ہوئے پہلی ایگزا اسکیل سسٹم بن گیا ہے۔ ایگزا فلاپ یا ایگزا اسکیل کمپیوٹنگ کا مطلب ہوتا ہے کہ ایسی مشین جو ایک سیکنڈ میں 1018 یعنی 10 لاکھ کھرب آپریشنز کرنے کے قابل ہو۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید