ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کے زیر اہتمام ایل ایل بی 3سالہ پروگرام کے امتحانات 10جون سے شروع ہوں گے ، سپریم کورٹ نے تمام طلبا کے امتحان لینے کی اجازت دے دی، امتحانات پر چھائے شکوک کے بادل چھٹ گئے سپریم کورٹ نے کیس کا جائزہ لیتے ہوئے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی اور ہدایت کی ہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے والے تمام طلبا کا امتحان لیا جائے تاہم بے ضابطگی میں ملوث افراد کی رپورٹ آنے پر کارروائی کی جائے اس فیصلے کے بعد امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ فول پروف سکیورٹی کے ساتھ امتحانات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔