لاہور( این این ائی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمراں عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے‘ حکمراں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے‘موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں۔ معاشی صورتحال روز بروز بدتر اور امپورٹڈحکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور سابق وزرا ء نے ملاقات کی۔اس موقع پر پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی گیس مہنگی کرنے کے بعد حکمران آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگانے اور سبسڈیز واپس لینے کی تیاری کر رہے ہیں، وفاق کو شہباز شریف اور پنجاب کو بیٹے حمزہ شہباز نے معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر دیا ہے۔عوام کو ہر روز نئے اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے ۔