لاہور(نیوز ڈیسک)فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی۔فرانسیسی فٹبالر کرسٹن کریمبیوفٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ علامہ اقبال ائرپورٹ پر پہنچے تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مشروب ساز ادارے کے حکام بھی موجود تھے۔پروگرام کےمطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں ٹرافی کی رونمائی کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شائقین کو ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوانےکا موقع فراہم کیا گیا۔قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ 21 نومبر سے شروع ہورہا ہے جو 18دسمبر تک جاری رہے گا۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کو 50سے زیادہ ملکوں میں لے جایا جارہاہے۔ٹرافی آذر بائیجان سے لاہور پہنچی ہے اور اس کی اگلی منزل سعودی عرب ہے۔