• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہاؤسنگ کا رحیم یار خان کا دورہ ، مین ہول میں گر کر 4افراد کی ہلاکت پر تحقیقات کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نےرحیم یار خان کا دورہ کیا اور سیوریج سکیم کا معائنہ کیا چند روز قبل مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے4 افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا اور آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لئے مربوط حکمت عملی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اُنہوں نے تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے کے لئے احکامات جاری کر دیں ہیں،اُنہوں نے مزید کہا کہ تمام مین ہولز کو فوری مکمل کر کے بند کیا جائے اور زیر تعمیر سیوریج سکیموں کے گرد مناسب حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔
ملتان سے مزید