اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان غلامی کیلئے نہیں آزادی کیلئے بنایا تھا۔ قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا عمران خان پاکستان کو بچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پھلگراں میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت شہریوں پر مسلط ہوئی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت پر راجہ مہران اقبال کا خیر مقدم کیا ا۔ اس موقع پر راجہ شیراز کیانی ، ملک عامر علی ، راجہ طاہر نواز ، فرحانہ قمر ، عدنان قیصر ، راجہ لطیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔