• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، طیب اردگان انڈر پاس کے فعال سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے،شہری

اسلام آباد (جنگ نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر ایف-8 میں تعمیر کردہ طیب اردگان انڈرپاس شہریوں، سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس میں اپنی مضبوط اور اعلیٰ معیار کی تعمیر کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ انڈرپاس کے فعال ہونے کے بعد اس علاقے میں ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے، "انڈرپاس کی تعمیر واقعی عمدہ ہے، گاڑیاں بغیر رکنے کے گزر رہی ہیں، ٹریفک جام میں کمی آئی ہے اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔سی ڈی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ، "انڈرپاس کی تعمیر اعلیٰ معیار پر کی گئی ہے، اور اس میں استعمال ہونے والے مواد، ڈیزائن اور تعمیراتی کام انجینئرنگ کے تمام معیاروں کے مطابق ہیں۔
اسلام آباد سے مزید