• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے زیر اہتمام گارڈینیا حب پارک روڈ میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا افتتاح

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز سی ڈی اے کے زیر اہتمام گارڈینیا حب پارک روڈاسلام آ باد میں پھولوں کی سالانہ نمائش 2025کا افتتاح کیا۔ ممبر ایڈمن طلعت محمود گوندل ۔ ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ اور ڈائریکٹر انوائر منٹ اختر رسول بھی ا س موقع پر موجود تھے۔ نمائش میں انواع و اقسام کے پھول نمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سبزیوں اور آرگینک پھلوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔یہ نمائش شہریوں کیلئے سات دسمبر تک سی ڈی اے نرسری پارک روڈ اسلام آ باد میں جاری رہے گی۔
اسلام آباد سے مزید