اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ریجنل بیورو نیب اسلام آباد/راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل وقار احمد چوہان (PSP، SI، TI) نے معزز مہمانانِ گرامی کو انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے آگاہی واک میں شرکت کی دعوت دی ہے جو منگل 9 دسمبر 2025 کو پریڈ لین، ڈی چوک اسلام آباد کے نزدیک منعقد ہو گی۔ اس واک کی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد HI(M) کریں گے جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق مہمانوں کی آمد 11:30 سے 11:45 تک ہو گی، جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل نیب اسلام آباد/راولپنڈی استقبالیہ خطاب کریں گے، تلاوتِ قرآن 11:50 سے 11:55 تک ہو گی اور پھر 11:55 سے 12:15 تک آگاہی واک منعقد کی جائے گی۔