• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 برسوں سے زیر قبضہ سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کی سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کی ہدایات کی روشنی میں انتظامیہ نے آپریشن کر کے سرکارکی تین کنال17مرلہ اراضی واگزار کرالی۔بسالی میں دھرم شالہ کی متروکہ جگہ پر 50برسوں سے قبضہ چلا آرہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی حاکم خان کی سربراہی میں، پیرا فورس ،محکمہ مال کے حکام اور پولیس نے بھاری مشینری کے زریعے تعمیرات گرا کر اراضی واگزار کرائی۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر حاکم خان کی سربراہی میں قبل ازیں بھی چک بیلی روڈ پرآپریشن کر کے57کنال 11مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید