اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں لاہور سے گرفتار کر لیا، محمد حسن حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پایا گیا اس سے 29لاکھ پاکستانی روپے، دستاویزی اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمدہوئے ہیں۔