اسلام آباد (خبر نگار) ایمان مزاری سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد بار نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ متنازع ٹویٹ کیس نے نیا رخ اختیا ر کر لیا ،ملزمان کا جج پر عدم اعتماد ، کیس ٹرانسفر کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، دوسری طرف بار ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔