• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق میں سیلاب سے تباہی، اسپیکر ایاز صادق کا پارلیمانوں سے اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مشرق میں سیلاب سے تباہی پر پارلیمانوں سے اظہار تعزیت کیا اور سری لنکا انڈو نیشیا ،ملائیشیا ،تھائی لینڈ میں ریلیف کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ ۔ جمعرات کو اپنے پیغام میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں ،ممالک کی پارلیمانوں، عوام اور حکومتوں سے تعزیت ، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔انھوں نے سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سیلاب متاثرہ ممالک کی ریلیف اور بحالی کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھائے،قدرتی آفات موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔پاکستان خود بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
اسلام آباد سے مزید