• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی خدمت دولت سے نہیں جذبے سے ہوتی ہے، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی (جنگ نیوز ) انجمن فیض الاسلام نے وائس آف سپیشل پرسنز کے تعاون سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف اداروں کے نمائندوں، معذور افراد، سماجی کارکنوں اور دانشوروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر جمال ناصر، سابق صوبائی وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی جبکہ مہمانانِ گرامی میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر رخسانہ، صدر انجمن فیض الاسلام ڈاکٹر ریاض احمد اور چیئرمین وائس آف سپیشل پرسنز نبیل ستی شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے معذور اور کمزور طبقات کو سہارا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت دولت سے نہیں بلکہ جذبے سے ہوتی ہے۔ مخیر حضرات آگے بڑھیں بلکہ یہ پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ معذور افراد کے لیے سہولیات، روزگار اور بحالی کے مراکز وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے لیے مختص 3 فیصد کوٹے کو فوری طور پر مکمل طور پر نافذ کیا جائے اور 1600 سے زائد بینائی سے محروم افراد جنہیں نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا، انہیں فوری طور پر بحال کرکے باعزت روزگار فراہم کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید