اسلام آباد،گوجر خان(خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں50 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے ۔پولیس نے منشیات،ہیروئن،شراب،جوے میں لگی رقم اور قیمتی اشیاء چرانے والے گینگ سے قیمتی اشیاء برآمد کر لئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 18 منشیات سپلائر گرفتار کر کے 31 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی ہے۔