راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خانم سمیت گیارہ ملزمان کیخلاف درج کیس کی سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کر دی، راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں گزشتہ برس 26اکتوبر کو درج ہونے والے اس کیس کی گزشتہ روز سماعت ہوئی تو سرکاری وکیل گواہوں سمیت عدالت میں موجود تھے جہاں ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج پنجاب بار کونسل کی کال پر ہڑتال ہے اور میں بھی پنجاب بار کا ممبر ہوں اس لئے میرا کیس میں بحث کرنا مشکل ہوگا استدعا ہے تاریخ دی جائے جس پر عدالت نے سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کر دی۔