اسلام آباد (نیو زرپورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری حنیف طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کر دی گئی، نمازجنازہ میں نیئر حسین بخاری،زمردخان،چیف کمشنرو چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا، نجم عقیل خان،سابق ڈپٹی میئرسید ذیشان نقوی،پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ عمران اشرف، ڈاکٹر جمال ناصر، ممبر ورکرز ویلفیئر بورڈ محسن الیاس، سیاسی وسماجی شخصیت محمد افضل کھوکھر،پی ایف یوجے کے صدر محمد افضل بٹ، مہتاب خان،اخبارفروش یونین ٹکا خان سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔