لاہور ( جنرل رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب یکم جولائی کو 5 ٹیچنگ ہسپتالوں کے اوپی ڈی میں مریضوں کے مفت ادویات کے فراہمی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ اگلے مالی سال میں ٹیچنگ ہسپتالوں کو اوپی ڈی میں مفت ادویات کے سلسلہ میں 5 ارب فراہم کئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر اوپی ڈی کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی صورتحال اور نرسنگ کالجز میں داخلے اور امتحانات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس سیکرٹری علی جان خان کی زیر صدارت منعقد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ رواںسال بی ایس این ( BSN) ڈگری پروگرام کے تحت 3000 نرسز کو محکمہ صحت کا حصہ بنایا جائے گا۔ نرسنگ کالجز میں داخلوں کا عمل 30 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔