• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پنشن اسکینڈل، سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس سمیت 9 ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے 3ارب 20کروڑ روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل میں گرفتار سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیاء سمیت 9 ملزمان کے ریمانڈ میں 19 جون تک توسیع کردی۔ ہفتے کو احتساب عدالت میں 3ارب 20کروڑ روپے کے جعلی پنشن اسکینڈل سے متعلق سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے سابق ڈپٹی سیکریٹری فنانس عامر ضیاء سمیت 9 ملزمان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر نیب حکام کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ۔ بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19جون تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ نیب نے ملزم کو امریکا سے واپسی پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم پر جعلی پنشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم عامر و دیگر پر قومی خزانے کو 3 ارب اور 20 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید