• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب سے ن لیگ شعبہ خواتین ملتان کی سٹی صدر سلطانہ شاہین کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مشکل ترین حالات کے باوجود بجٹ میں معاشی بدحالی کا شکار عوام کو ریلیف دینے کے لئے حقیقی معنوں میں ن لیگ کی حکومت نے اقدامات کئے لیکن4 سال میں ملک وقوم کو تباہ حال کرکے جانے والے نااہل عوام دوست بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دے رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے پارٹی سیکرٹریٹ میں کی گئی ملاقات میں کیا ۔