راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ گرمیوں کی تعطیلات کی2ماہ کی فیسیں یکمشت وصول نہیں کر سکتا۔ گرما تعطیلات میں کھلنے والے سکولوں کیخلاف ایکشن ہو گا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی محمد اعظم کاشف نے پرائیویٹ سیکٹر اور ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز الیمنٹری و سیکنڈری آفیسرز مردانہ و زنانہ کے اجلاس میں کہا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات کر دیئے گئے ہیں۔ ابرار احمد خان نے کہا والدین ایک ماہ کی فیس دینے کیلئے بھی تیار نہیں دو ماہ کی کیسے دینگے؟