• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے پاس اکثریت ہی نہیں بجٹ کیا پیش کرینگے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نون لیگ کے پاس اکثریت ہی نہیں تو بجٹ کیا پیش کریں گے،ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، وفاقی حکومت پٹرول اور گیس مزید مہنگی کرنے جارہی ہے،ہم سیسہ پلائی دیوار کے طور پر عمران خان کے ساتھ ہیں،وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہی ہے، ان کا یہاں پوسٹ مارٹم ہوگا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اتحادی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے، نون لیگ والے اپنی اوقات میں رہیں۔

اہم خبریں سے مزید