• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ بیان، چین کی بھی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت پر شدید تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت کے گستاخانہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے جو صورتحال پیدا کی ہے امید ہے اس میں جلد بہتری آجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ نازیبا بیانات دینے پر چین نے بھی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت پر تنقید کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورتِ حال پیدا کی ہے امید ہے اُس میں جلد بہتری آجائے گی۔
اہم خبریں سے مزید