• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمشا خان نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

رمشا خان، فائل فوٹو
رمشا خان، فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

رمشا خان نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران شادی کرنے کے اپنے ارادے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’دو سال پہلے میں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرا دو سال تک شادی نہ کرنے کا ارادہ ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’اب میں شادی سی متعلق اپنے اس بیان کو موجودہ حالات کے حساب سے ترتیب دینا چاہتی ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہوں‘۔

رمشا خان کا کہنا ہے کہ’میں اپنی زندگی کو اپنے کیریئر، دوستوں اور فیملی کے ساتھ بھرپور انداز سے گزار رہی ہوں۔‘ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں اپنی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر بھی وضاحت دینا چاہتی ہوں کہ ابھی ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’شادی ایک خوبصورت بندھن ہے، کم از کم میں اپنے آپ سے تو یہی کہتی ہوں کہ یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے، اور یہ تبھی بنتا ہے جب اللہ چاہتا ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید