ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ملتان کی سپورٹس تنظیموں اور کرکٹ کلبز کے عہدیداران نے اے سی سٹی کے خلاف دوبارہ احتجاج کا اعلان کردیا ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز کی وجہ سے ایک ہفتہ کے لیے احتجاج کو موخر کردیا تھا،عہدے داروں کے مطابق اس عرصہ میں بھی انتظامیہ نے اے سی سٹی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی،اس وجہ سے کھیلوں کی مختلف ایسوسی ایشنز اور کرکٹ کلب کے عہدیداران کی طرف سے 16جون جمعرات سے مختلف مقامات پر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،17 جون بروز جمعہ شام 5 بجے کلمہ چوک سے لیکر چوک کچہری تک ایک پرامن واک بھی کی جائے گی۔یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک اے سی سٹی کا ملتان سے تبادلہ نہیں کیا جاتا۔