لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی سے عوام کا جینا دشوار ہوگیا ہے،ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں شرمناک تماشا جاری ہے۔ حکمران جماعتوں کے درمیان جاری چپقلش کا انجام خطرناک ہو گا، قوم نااہل حکمرانوں سے تنگ، بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ اسلامی انقلاب ہے۔ مرکزی اور صوبائیحکومتوں نے عوام کو سینڈ وچ بنایا ہوا ہے۔ ظالم اشرافیہ کو عوام کی فکر نہیں، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کاجینا دشوار ہو گیا۔ مزدور، کاشتکار رُل گئے، تعلیم غریب کے بچے کی پہنچ سے دور،عام آدمی کے لیے علاج کرانا ناممکن ہو چکا۔ گھمبیر حالات میں حکمران جماعتیں مسلسل گالم گلوچ کی سیاست کو ہی پروان چڑھا رہی ہیں۔ قوم ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آ چکی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ اسلامی انقلاب ہے۔