کوئٹہ( آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریا ب جناب جان محمد گوہرنے12سالہ بچے کو اغواء کے بعد بدفعلی کرنے کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قیدبا مشقت اور چا ر چا ر لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا ئی۔ سرکا ر کی جا نب سے مقدمہ کی پیروی پراسیکیوٹر شازیہ شاہانہ نے کی ۔استغاثہ کے مطابق متاثرہ بچے (ایم ایم کے ) کے والدمحمد عارف نے 30نومبر 2020کو پو لیس تھا نہ منظور شہید میں رپورٹ دی تھی کہ ان کا 12سالہ بیٹا دو دن قبل مشرقی با ئی پا س کے علا قے میں گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آ یا جسے آخری با ر ایک دکان پر دیکھا گیا اس لئے اسے شک ہے کہ ان کے بیٹے کو اغواء کر لیا گیا ہے جس پر پو لیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے مغوی بچے کو بازیا ب کر کے ملزمان شاکر علی ،محمد فرید اورنصر اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ کا چا لا ن عدالت میں پیش کیا ۔گزشتہ روز جج نے مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے نا مزد ملزمان شاکر علی ،محمد فرید اورنصر اللہ کو عمر قید بامشقت اور چارچار لا کھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دی، ملزمان جر ما نہ کی رقم کا پچا س فیصد رقم متاثرہ بچے کو ادا کر نے کے پا بند ہوں گے جبکہ عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ چھ ما ہ قید بھگتنا ہو گی ۔ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا ۔ پو لیس تفتیش میں یہ با ت سامنے آ ئی تھی کہ نا مزد ملزمان بچے کو اغواء کرنے کے بعد کلی اسماعیل کو ئٹہ اور اس کے بعد سبی اور ڈیرہ مراد جما لی لے گئے تھے اور انہوں نے بچے کے ساتھ بدفعلی کا بھی ارتکاب کیا تھا ۔