• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے میاں اور چھوٹے میاں اداروں کا تقدس پامال کررہے ہیں، پرویز الٰہی

لاہور( نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مرکز میں بڑے میاں پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں ۔مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا، پنجاب میں چھوٹے میاں نےاپنی اسمبلی ہی بنالی۔ بڑے میاں تو بڑے میاں ، پنجاب کے چھوٹے میاں سبحان اللہ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قائد حزب اختلاف سبطین خا ن اور پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید سے ملاقات کے دوران کیا ۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو دے نہ سکی اب ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ ظالمانہ ہے۔ تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید