لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام پر بمباری جاری ہے، بجٹ کے نتیجے میں روٹی مہنگی اور موت سستی ہو گئی وفاقی اور صوبائی بجٹ جھوٹ پر مبنی ڈاکومنٹ اور غلامی کا مسودہ ہے، اشرافیہ کیلئے2600ارب کی سبسڈی ہے انکی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام کیوں ادا کریں؟،9502ارب کے بجٹ میں چارہزار سودی قرضوں کی ادائیگی چارہزار صوبوں کو جائیگا 1500ارب دفاع پر خرچ ہونگے حکومت بتائے ترقیاتی کاموں اور تنخواہوں کیلئے پیسہ کہاں سے لائے گی پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ مراعات یافتہ طبقہ کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام ادا کریں۔